بھارت کو تیسری بارمنہ کی کھانی پڑی، بھارتی آبدوز کو مار بھگایا، بھارت شاید بھول بیٹھا تھا کہ۔۔۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وارننگ دیدی

کراچی ( پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کردیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتی بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آبدوز “حمزہ” کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزید پختہ ہوگیا ہے،ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں۔واضح رہے کہ پاک بحریہ نےب ھارتی سب میرین کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر پاک بحریہ نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے ۔ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کوپیشہ ورانہ مہارت پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک کر بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔ پاک بحریہ نے تیسری بار دشمن کی سب میرین کا سراغ لگا کر اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا ، موجودہ سکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ہمہ وقت چوکنا ہے۔

close