سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت مستحکم ہے اور اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 822 روپے پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر اضافے کے بعد 1813 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں