طلبہ کے لئے بڑی خبر، 4 سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے کی تجویز منظور

اسلام آباد (پی این آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام پر عمل درآمد مؤخر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ںملک بھر کی نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں کئی وائس چانسلرز نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ اس سال نئی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا اور پالیسی پر بہتر انداز میں عمل کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلرز کے تحفظات کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی اور اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں