اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلے کی فہرستیں جاری کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2020ء میں پیش کئے گئے ایم ایس سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن ٗ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں ۔یونیورسٹی منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس

جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کر رہی ہے ۔داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردہ میرٹ لسٹوں سے بھی کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خواہش اور ان کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ہیں ۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں میرٹ بیسڈ پروگرامز )پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس سی ٗ ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز( آفر کئے تھے۔ ٹیفل(TEFL)اور ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن پروگرامز کی میرٹ لسٹیں تیار کی جارہی ہے۔ عنقریب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگادی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں