آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 2 کرونا وائرس کے مریض جان سے گئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 106 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،2 کرونا وائرس کے مریض فوت ہوئے،62 مریض صحت یا ب ہوئے اور 944 افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 34 کا تعلق مظفرآباد، 23 کا

میرپور،15کا کوٹلی،15 کا پلندری،8 کا باغ،5 کا بھمبر،4کا پونچھ،2کا نیلم سے ہے جبکہ مظفرآباد اور نیلم میں ایک ایک شخص کی کرونا وائرس سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک 73015 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 5455 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4007افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1327 مریض زیر علاج ہیں اور121مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 37 کا تعلق مظفرآباد،2 کا نیلم،26 کاپونچھ،15کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،14کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور11کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4007 افرادمیں سے مظفرآباد سے1704،جہلم ویلی81،نیلم 72،پونچھ سے545،باغ سے238،حویلی26، سدھنوتی74،میرپور 603 ، بھمبر سے289کوٹلی سے375 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے 1327مریضوں میں سے 1270مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 57 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 22 ،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 10،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو پلندری میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 14،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 1،ڈی ایچ کیو بھمبر میں1، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 5 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق66700 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں