مظفرآباد ( پی این آئی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت، کھیل و امور نوجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر اور جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ارشدوحید چوہدری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد وحید چوہدری نے بہت کم وقت
میں صحافت میں اپنا نام بنایا ۔ مرحوم اچھے انسان اور پروفیشنل جنرنلسٹ تھے ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعاکی۔






