پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سستی کٹ تیار کر لی

لاہور (پی این آئی):پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سستی کٹ تیار کر لی ہے جس کے تحت کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ صرف پانچ ڈالر یعنی تقریبا آٹھ سو روپے میں ہو سکتا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے معروف پروفیسر اور سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکولر بائیولوجی کے

سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی سربراہی میں یہ کٹ تیار کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ ڈائیگناسٹک کٹ کی تیاری کو ئی بڑا کارنامہ نہیں ہے تاہم حکومت کو اپنے ادارے سے ہی سستی کٹ مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس لیبارٹری میں کرونا کے مریض کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کیا جائے وہ بی ایس ایل 3 کے معیار کی ہونی چاہیے تاکہ لیب میں کام کرنے والے افراد وائرس سے متاثر نہ ہوں اور نہ ہی لیب سے وائرس باہر پھیل سکے۔ انہوں نے کہا کہ چند بنیادی اجزا کی فراہمی پر ایک ہفتے میں حکومت کو ہزاروں کٹس بنا کر فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمب میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ مشتبہ مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے منسلک افراد کے علاوہ عوام الناس کے بھی ٹیسٹ مفت کئے جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو جب کرونا جیسے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں تو یونیورسٹیاں ایسے گھمبیر مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ میں اہم معاملات میں ملک و قوم کی رہنمائی کی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بھی پنجاب یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں