افسوسناک خبر ، مسافر بحری جہاز ڈوب گیا

انڈونیشیا** کے بحیرہ جاوا میں مسافر بحری جہاز ڈوب گیا۔اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جہاز میں سوار140 افراد ڈوبنے کی وجہ سے لاپتا ہوگئے۔**

انڈونیشن حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 140 افراد لاپتا ہوگئے ،لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ادارے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز سے 103 افراد کو نکال لیا گیا  جن میں سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا ہے۔

  حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔