دوحہ میں امریکی سفارتی سرگرمیاں تیز، وٹکوف اور کشنر کی قطری ثالثوں سے اہم ملاقاتیں

امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جہاں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور مختلف علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ امریکی وفد دوحہ میں قطری ثالثوں اور حکام کے ساتھ متعدد اہم علاقائی امور پر بات چیت کر رہا ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات میں ایران سے متعلق پیش رفت بھی زیرِ غور آئے گی، جبکہ لبنان کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی وفد اس وقت ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے دوحہ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد قطری ثالثوں کے ساتھ مشاورت اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close