اسرائیل کی ہٹ دھرمی ، لبنان، شام اور غزہ سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی۔
یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ کی جنگ، بشمول لبنان میں جاری تنازعے، کے خاتمے پر اتفاق کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور میں ایک واضح پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جس کے تحت اسرائیلی دفاعی افواج لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی زونز میں غیر محدود مدت تک موجود رہیں گی تاکہ سرحد اور اسرائیلی آبادیوں کو وہاں سے جہادی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کو مقامی رہائشیوں سے خالی کرایا جائے گا، علاقے پر کنٹرول برقرار رکھنا اور سکیورٹی زونز کو قائم رکھنا اسرائیلی دفاعی افواج کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ہے، اسی لیے ہم لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی مخالفت کرتے ہیں، خواہ موجودہ دباؤ ہو یا آئندہ آنے والا دباؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اس مؤقف سے امریکی صدر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close