فرانس نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمر بن گویر کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نویل بارو نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غزہ کی جانب جانے والے فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اتمر بن گویر پر فوری طور پر فرانس میں داخلے کی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے مطابق وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کریں گے کہ اس معاملے پر مشترکہ پابندیاں عائد کی جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے یہ سخت ردعمل اس وقت سامنے آیا جب اتمر بن گویر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں انہوں نے غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کارکنان کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا۔ بعد ازاں بعض کارکنان نے الزام عائد کیا کہ انہیں حراست کے دوران جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






