آوارہ کتوں کو مارنے کا حکم

نئی دہلی:  بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آوارہ کتوں کی منتقلی کی درخواست میں ترمیم سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دی ہے۔

جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی انجاریا کی بینچ نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی مقامات پر آوارہ کتوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے کے قوانین اور دیگر قابل اطلاق قانونی پروٹوکول کے مطابق انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے کتوں کو مارا جاسکتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ان واقعات کو نظر انداز نہیں کر سکتے جن میں جانوروں نے لوگوں بالخصوص بچوں پر حملہ کیا تھا۔اس کے علاوہ عدالت نے ریاستی حکومتوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close