ایران امریکا تنازع کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور ملک کا اہم ترین ادارہ مکمل تحلیل کر دیا گیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر کی نظریں امریکا اور ایران تنازع پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ دنیا کا امن اس سے وابستہ ہے تاہم اس نازک دور میں صدر ٹرمپ نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور ٹرمپ انتطامیہ نے امریکا میں سائنس پالیسی کے اہم ادارے کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی نیشنل سائنس بورڈ کے تمام ارکان کو برخاست کر دیا ہے جس کے بعد امریکا میں سائنس پالیسی کا اہم ادارہ مکمل طور پر تحلیل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 22 ارکان پر مشتمل امریکی نیشنل سائنس بورڈ کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے، ارکان کو بغیر کسی وجہ کے صرف ای میل کے ذریعے برطرفی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
مذکورہ بورڈ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی پالیسی اور فنڈنگ کی نگرانی کرتا تھا اور 1950 سے امریکا کی سائنسی پالیسی کا اہم ستون تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن تقریباً 9 ارب ڈالرز کی تحقیقاتی فنڈنگ سنبھالتی ہے اور یہ بورڈ سائنس و انجینئرنگ پالیسی اور بڑے منصوبوں کی منظوری دیتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






