امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید کمی، سروے رپورٹ آگئی

واشنگٹن: 63 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت اپنی دوسری مدت کے کم ترین درجے تک گر کر 37 فیصد پر آگئی ہے۔30 سال سے کم عمر 74 فیصد امریکی ایران پر امریکا کے مزید حملوں کے مخالف ہیں۔ سروے میں 66 فیصد افراد نے ایران جنگ اور معیشت، خاص طور پر مہنگائی سے نمٹنے کے معاملے پر ٹرمپ پر تنقیدکی۔صرف 33 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے جب کہ 66 فیصد کے مطابق امریکا غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔صرف 32 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی مہنگائی سے نمٹنے کی پالیسی کو درست سمجھتے ہیں جب کہ 68 فیصد اس سے ناخوش ہیں۔سروے نتائج کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی زیادہ (83 فیصد)ہے تاہم جنوری اور فروری کے مقابلے میں اس میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں کی شرح بھی 6 فیصد کم ہو کر 58 فیصد سے 52 فیصد ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close