شادی کی پہلی رات دلہا دلہن ہارٹ اٹیک سے چل بسے

اسلام آباد (پی این آئی)شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ، دلہا ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک حیرت انگیز واقعہ میں شادی کے فورا بعد دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔آج نیو زکے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔

واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

close