پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون وائٹ ہائوس میں اہم ذمہ داری دیدی گئی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں پہلی بار سیاہ فارم ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہائوس کی ترجمان مقرر کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاس کا نیا پریس سیکرٹری مقررکیا۔رپورٹس کے مطابق 44 سالہ جین پیئر اس سے قبل صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اس کے علاوہ وائٹ ہاس کی پریس ٹیم میں شامل ہونے سے پہلیانہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے لیے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔اطلاعات کے مطابق جین پیئر اگلے ہفتے کے آخر میں سبکدوش ہونے والی موجودہ پریس سیکرٹری جین ساکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔۔۔۔

close