مسجد میں بم دھماکہ، کتنا جانی نقصان ہوا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

کابل (پی این آئی)مسجد میں بم دھماکہ، کتنا جانی نقصان ہوا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں۔۔ افغانستان کے صوبے بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔افغان ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ قلعہ نو میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے مرکزی دروازے پر اس وقت ہوا جب نمازی باہر نکل رہے تھے۔

محکمہ صحت بادغیس کے سربراہ آصف قنات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین بچوں سمیت 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں شامل ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

close