افغانستان میں نئی حکومت کا قیام، سربراہ کون ہو گا؟ نام کا اعلان کر دیا گیا

کابل (پی این آئی)افغانستان کی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے جب کہ صدر یا وزیر اعظم ان کے نیچے رہ کر کام کرے گا۔افغان ٹی وی چینل کے مطابق نئی حکومت کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ امان اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ ہمارےسربراہ ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ آئندہ افغان حکومت کے بھی سربراہ ہوں گے۔ نئی حکومت کے قیام اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ’ ہم جس حکومت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں وہ لوگوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی، ہبتہ اللہ اخوندزادہ کی حکومت میں موجودگی پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے، وہی حکومت کے سربراہ ہوں گے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں سنا جائے گا۔‘افغان تجزیہ کار حسن حق یار کے مطابق نئے سسٹم کا نام جمہوریہ یا امارت کی بجائے اسلامی حکومت ہوگا۔ ملا ہبتہ اللہ صدر نہیں بلکہ افغانستان کے قائد ہوں گے، صدر یا وزیر اعظم کا عہدہ ان کے نیچے ہوگا۔

close