پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق بھی بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اور استعفے دینے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی فیصلے کرنا ہوں گے، نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، دوسال بھی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔

close