کابل ائیرپورٹ کو ائیرٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کابل (پی این آئی) کابل میں نئی حکومت کے داخلے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث بند کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی فورس سینٹ کام نے بتایاکہ کابل میں حامد کرزئی ایئرپورٹ محفوظ ہے، کابل ایئرپورٹ تمام سویلین ایئرٹریفک کیلئے فعال ہے۔امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرنیک میک کینزی کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اس وقت اولین ترجیح ہے۔سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل فرنیک میک کینزی نے دوحہ میں طالبان سے ملاقات بھی کی تھی۔ملاقات میں امریکی کمانڈر نے امریکی انخلا میں مداخلت کیخلاف نئی حکومت کو خبردار کیا تھا۔

close