کینیڈا میں فوجی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 فوجی ہلاک، ایک لاش مل گئی

اٹاوا(پی این آئی)کینیڈا میں فوجی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 فوجی ہلاک، ایک لاش مل گئی، کینیڈا نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں 6فوجیوں ہلاکت کی تصدیق کردی، یونانی ساحل کے قریب حادثہ پیش آیا،تمام سائیکلون ہیلی کاپٹرز کی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔کینیڈا کی مسلح افواج نے رات گئے تصدیق کر دی کہ

یونان کے ساحل کے قریب سمندر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر پر سوار چھ کے چھ افراد کو ہلاک تصور کیا جا رہا ہے ۔ کینیڈیئن فوج کا یہ ہیلی کاپٹر نیٹو کی جنگی مشقوں کے دوران بدھ کو یونان سے منسلک سمندر میں گر گیا تھا۔ ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے تاہم بقیہ پانچ کا ابھی تک کچھ نہیں پتا۔ جمعے کی رات سے ریسکیو مشن بھی ختم کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کینیڈیئن فوج نے اپنے زیر استعمال تمام سائیکلون ہیلی کاپٹرز کی پرواز کو معطل کر دیا ہے ۔ واقعے کی تفتیش اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے تعین تک یہ ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتے ۔…..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close