کورونا وائرس سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ،امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

واشنگٹن (پی این آئی) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ میں بھی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 39 ہلاکتیں ہوئی ہیں

جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 819 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 797 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار 653 ہو گئی ہے۔دوسری جانب اٹلی میں کورو نا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,503 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں مزید 5,210 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 386 ہو گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close