کرونا وائرس کا پہلا پاکستانی مریض جان کی بازی ہا ر گیا، افسوسناک تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس سے متاثر ہو کر پہلا پاکستانی شخص انتقال کر گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں رہنے والا 61سالہ پاکستانی شخص کرونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گیا اور اس کی حوالگی کے لیے پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں آپس میں

رابطے میں ہیں ۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی پہلے پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں 61 سالہ امتیازاحمدکی کروناوائرس سے ہلاکت ہوئی ہے، امتیازاحمدمیلان سے 100 کلومیٹردوربریسیا کا رہائشی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ لواحقین اوراٹلی حکام سے رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہو گئی ہے جن میں سے 14افراد کا تعلق کراچی ،ایک کا تعلق حیدر آباد ،دو کا تعلق اسلام آبا د ،دو کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close