کورونا،ہانک کانگ میں موجود پاکستانی نے اپنی فیملی کے ہمراہ انسانی ہمدردی کی ایک نئی مثال قائم کر دی

ہانک کانگ (پی این آئی)) لالہ الشیخ نامی پاکستان نے اپنی فیملی کے ہمراہ ہانک کانگ میں انسانی ہمدردی کی ایک نئی مثال قائم کر دی . کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے لالہ الشیخ کی فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام مستحق لوگوں میں فری پانی اور ماسک تقسیم کریں گے .تفصیلا ت کے

مطابق لالہ الشیخ کچھ سال قبل ہانک گانک چلے گئے تھے اور وہاں پاکستان کی مقامی تیار کردہ اشیاء کا کاروبار شروع کیا تھا جس میں اللہ نے انہیں خوب کامیابی دی.بعد میں کرونا وائرس کے بڑھتی ہوئی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے لالہ الشیخ نے فیصلہ کیا کہ وہ ہر ہفتے مختلف میڈیکل دکانوں سے ماسک ، پانی اور ضرورت کی اشیاء خرید کر مستحق لوگوں میں تقسیم کریں گے.اس بارے میں بات کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی مالی امدا د نہیں کرتا،میں او ر میری فیملی ، ہم اپنی ضرورت کی چیزیں خرید کر باقی رقم سے مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک انسان اس دنیا سے جاتا ہے تو صرف اس کے نیک اعمال اس کے ساتھ جاتے ہیں.اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا جس کے بعد میری پوری فیملی نے میرا ساتھ دیا.لالہ الشیخ نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ابھی تک 6 سے 7 مرتبہ مفت چیزیں لوگوں کو فراہم کر چکے ہیں۔جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے. یاد رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے.ابھی تک اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے.پوری دنیا میں اس سے بچنے کے لئے احکامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے.ابھی تک کسی ملک کی جانب سے اس وبا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا.یوںمحسوس ہو رہا ہے جیسے اس کا علاج ملنا نا ممکن ہو گیا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا چکی ہے کہ کسی طرح اس کا کوئی علاج ڈھونڈ لیا جائے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close