سعودی عرب میں پھر بڑی گرفتاریوں کا موسم، مزید کتنے شہزادوں کو گرفتا ر کر لیا گیا؟ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا حکم جاری

ریاض(پی این آئی)سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم سے مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیزپرنس احمد کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے دعوے کے ساتھ شاہی خاندان کے مزید 20 افراد کو

حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتار کئے جانے والوں میں پرنس احمد کے بیٹے نائف بن احمد بن عبدالعزیز سابقہ ولی عہد پرنس محمد بن نائف اور ان کے سوتیلے بھائی نواف بھی شامل ہیں۔ ٹی آرٹی کے مطابق ولی عہد پرنس محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔ دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close