آج سے 5 ستمبر تک بارشیں; محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب میں آج سے 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے مختلف شہروں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں آج گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان نہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 73 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ نمی کا تناسب 77 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔