برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 483 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں انڈے 260 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہے، ایسے میں گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری و مارکیٹ نرخوں کے فرق نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے اور مقررہ قیمت سے زائد پر برائلر گوشت اور انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔






