ایرانی سپریم لیڈر کا مشرق وسطیٰ کے نام بڑا پیغام

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقیقی دشمنوں کو پہچانیں، ان کے عزائم کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ پیغام حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری کیا۔ اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اصل دشمن کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کو خطے کے ممالک کے لیے ایک سیاسی اور سیکیورٹی پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بیرونی خطرات کے مقابلے میں اتحاد، باہمی تعاون اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔