محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔






