کہیں سورج کا راج، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، آپکے علاقے میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات سے اہم خبر

 لاہور میں سورج کی تیز دھوپ اور ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو حبس اور گھٹن کا سامنا بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ماہرین کے مطابق فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 177 تک ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آ گیا، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر رہنے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب شمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسم خوشگوار تھا  جبکہ آسمان پر بادلوں کا بسیرا اور سورج کی کرنوں کی جھلک نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے باعث موسم میں قدرے حبس بھی محسوس کیا گیا۔ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنائے ہوئےتھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close