کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کوئٹہ(پی این آئی)کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، آج سے 27 اپریل کے دوران بلوچستان کے 24 اضلاع میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ پسنی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 24 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے نے سیاح اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔۔۔۔

close