کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) آج رات کے موسم کی صورتحال کے متعلق میٹ آفس نے فورکاسٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کے روز موسم سرد اورخشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

close