بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ ہفتہ کے روز موسم اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، صبح کے اوقات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دیر،سوات، ایبٹ آباد ، کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔لاہور ،سیالکوٹ،نارووال،راولپنڈی،چکوال،مری اورگلیات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

close