محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دیر،سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہاٹ، مالاکنڈ ، صوابی، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی،چکوال،مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

close