محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، مری ،گلیات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ، اس کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

close