گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے بارشوں کی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب :لاہور(لکشمی چوک 61، چوک قرتبہ43 ،پانی والا تالاب 27، سٹی 25،تاج پورہ 22، اپر مال، مغل پورہ 21، ہیڈ آفس واسا 20، ایئر پورٹ 13،فرخ آباد، اقبال ٹاؤن، چوک ناخدہ 10، گلشن راوی 09، ثمن آباد 07، )ڈیرہ غازی خان 15،بہاولپور (ایئر پورٹ 11، سٹی 08)،خانیوال، نارووال 05، ملتان (ایئر پورٹ ، سٹی 05) اورکروڑ (لیہ) میں 03 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 47، سبی 46، اورجیکب آباد میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close