موسلا دھار بارشوں کا آغاز، پاکستان کے کون کون سے علاقوں میں آج بارش ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔۔۔۔ چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔۔۔۔۔۔

close