اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان اور خطہ پو ٹھو ہارمیں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ۔
اس دوران خطہ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر کہرُ پڑ نے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ،بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ ، کالام ،گوپس، مری، چترال، دروش، استور، بگروٹ اور دیر میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی ۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔پنجاب کے میدانی علاقے اور با لائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 23 ، مظفرآباد (ایئرپورٹ 14 ،سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 14 ، خیبر پختونخوا: سیدو شریف 16، مالم جبہ ، پٹن 14، کاکول 10،دیر (بالائی 04) ، بالاکوٹ، دروش 06، کالام05، چترال 02،پنجاب: سیالکوٹ(سٹی21، ائیر پورٹ 15) ،نارووال 12، مری 06، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ02، سید پور 01)، اٹک01، گلگت بلتستان: گوپس 07، چلاس 05، استور 02، بو نجی، بگروٹ 01۔ بلو چستان: قلات02، برفباری (انچ): مالم جبہ 07، کالام 05،گوپس 03، مری 02.5، چترال، دروش، استور 01، بگروٹ اور دیر میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: زیارت منفی 15، قلات منفی 11،لہہ منفی10،کوئٹہ، دالبندین منفی 08،نوکنڈی منفی 07،گوپس ، مالم جبہ، پاراچنار منفی 06،کالام، ژوب منفی 05استور اور پنجگور میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔






