بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا این ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، 13 جون سے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، ملک میں گزشتہ 30 سالہ بارشوں کے ریکارڈ کے مقابلے میں 106 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں، بلوچستان میں 259 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 110 ملی میٹر بارش ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے 598 افراد جاں بحق اور 974 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 16 سے 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے، سندھ و بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ متاثرین تک شیلٹر، خوراک اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔

close