بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود/موسم شدید سردہو گا۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود/موسم شدید سردہو گا۔ تاہم چند مقامات پرہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدسرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم سکھر،لاڑکانہ ، خیرپوراورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنےکا امکان۔

صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی18، کالام منفی13، استورمنفی12، گوپس، اسکردومنفی09، ہنزہ منفی08، بگروٹ منفی07، پاراچنار، شوپیاں منفی06، قلات، مالم جبہ منفی05، زیارت، پلوامہ، سری نگر، بارہ مولہ، کوئٹہ، دیر، راولاکوٹ منفی04، بونجی منفی03، دروش،کاکول، میرکھانی، مری منفی02، گلگت اوردالبندین میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close