آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا ۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ علاقوں میں چند مقامات پربارش /برفباری ہوئی۔

بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول13، بالاکوٹ03، کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 08،سٹی05)، راولاکوٹ08 ، گڑھی دوپٹہ 05، گلگت بلتستان:بابوسر02 اوربگروٹ میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ):بابوسر02،بگروٹ اورمری میں0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، کالام منفی 10،زیارت ،قلات منفی 09، گوپس، استور منفی 08،پاراچنار ،اسکردو منفی 07، مالم جبہ منفی 06، کوئٹہ ،بگروٹ منفی 05، ژوب منفی 04،ہنزہ منفی 03، پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ ،چترال،دروش،دالبندین منفی 02،دیر، اننت ناگ ،نوکنڈی، چراٹ ،راولاکوٹ اور مری میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close