ہلکی بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید ہلکی بارش/برفباری۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش اوربرف باری ہوئی۔بارش (ملی میٹر)بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی)10،خضدار،قلات،ژوب03،نوکنڈی02،دلبندین01، خیبرپختونخوا: پاراچنار04، کالام، مالم جبہ02،دیر(بالائی02،زیریں01)، دروش،پٹن،بنوں،تخت بائی01، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،پنجاب:اسلام آبادمیں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی ۔ برفباری (انچ): مالم جبہ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،سکردو منفی 08،گوپس منفی07،ہنزہ،بگروٹ منفی05،استور، مالم جبہ منفی 04،پاراچنار، کالام منفی 03، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close