آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پشاور(آئی این پی)خیبر پختون خوا کے بعض اضلاع میں منگل کی شام(آج) سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں تیز بارشوں کے پیش نظر پیشگی

اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعے تک دیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

close