اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سوات، دیر ، مانسہرہ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی ، ٹھٹہ اور بدین میں بونداباندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم شام/رات کے دوران راولپنڈی ،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔پنجاب : نارووال اوراسلام آباد(ائیر پورٹ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44اورروہڑی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close