تیزہوائیں اور گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ (شام/رات) تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،دیر،مالاکنڈ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔ بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورگوجرانوالہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بارکھان اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 33، کاکول 17، بالاکوٹ09،تخت بائی (ہری چند 07، سٹی 02)، مالم جبہ 05، پشاور (سٹی 04) ، پنجاب:راولپنڈی (چکلالہ 27،شمس آباد22)، منڈی بہاولدین 15، حافظ آباد14، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 07)، اسلام آباد(بوکڑہ 04، سید پور01)، قصور 04،جہلم 03، لاہور ( سٹی، 02ائیرپورٹ 01)، مری 02، منگلہ 01 ، کشمیر: مظفر آباد (ائیرپورٹ 09، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ02،گلگت بلتستان: بابوسر میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی 44 اور دادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close