جمعہ کے دن بھی بارش جاری، کہاں کہاں بادل خوب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ایبٹ آباد ، اپر دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،گو جرانوالہ اور لاہورمیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/ وسطی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:بنوں 96،کالام 10، پشاور ، چیراٹ 06 ،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 06، ایئر پورٹ 01)، لوئردیر ،بالاکوٹ 05، سیدو شریف 03، مالم جبہ 02،تخت بائی ،پٹن 01، پنجاب:جوہر آباد82، گوجرانوالہ 49، قصور 40، نارووال 20، سیالکوٹ ( ایئرپورٹ 20،سٹی 07) ، کروڑ(لیہ)18، گجرات 16، کوٹ ادو13، لاہور (سٹی 12، ایئرپورٹ10) ، نور پور تھل 11، منڈی بہاؤالدین ، مری ،جہلم 08، راولپنڈی (شمس آباد 04) ، اسلام آباد (سید پور02 )، بھکر ، حافظ آباد 02 ،منگلہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: راولا کوٹ 09،مظفرآباد (سٹی ، ایئرپورٹ 02) ، گلگت بلتستان: بابوسر 02 ، استور،چلاس اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،نوکنڈی 44،پنجگور 42، چلاس،دادو،شہید بینظیر آباد، سبی، خضدار اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close