ملک کے اکثر حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی، سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ آ ند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ، کرم،بنوں اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور مر طوب رہے گا۔جبکہ میر پور خاص، حیدر آباد، سکھر، شہید بینظیرآباداور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقا مات پر آندھی / تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ تا ہم کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی متوقع۔صوبہ پنجاب کے خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا۔ تاہم قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی،ژوب اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، وسطی بلوچستان ، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: سر گو د ھا 28 ، سیا لکوٹ (سٹی 17، ائیرپورٹ11) ، گجرات ، منگلا 11 ، گو جرا نوالا ، مری 08 ، نا رو وال 03، جہلم 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 19 ، مظفرآباد (سٹی 06، ائیرپورٹ04) ،کو ٹلی 06، خیبرپختونخوا: کاکول 37 ، پارا چنار 08، سیدو شر یف 06، بلوچستان : لسبیلہ 18 ، ژ وب 02، پنجگوراورقلات میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آ ج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی46 ، دالبندین ، جیکب آباد،سبی، دادو اور بہاولپور میں45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close