آج سے بارشوں کا ایسا سلسلہ شروع ہو گا جو جلد نہیں رکے گا سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا الرٹ بھی جاری

لاہور(آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنادی۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ بارشیں راولپنڈیاسلام آباد کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری،اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظآباد،بدین،نارووال،سیالکوٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے

close