آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔بالائی سندھ میں آند ھی کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روز اسلام آباد میں صبح اور رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔منگل کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہےمنگل کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی،مردان ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔منگل کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔ شام اور رات کے دوران سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں گرد آلود ہوا ئیں / آند ھی چلنے کا امکان ہے۔منگل کے روزصوبہ پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔منگل کے رو صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:اوکاڑہ 26، اٹک25، کوٹ ادو 13، مری 12، سرگودھا (سٹی)01، بہاولپور 05،کروڑ(لیہ)، منگلا 02،ڈیرہ غازی خان، ملتان، سیالکوٹ (ایئر پورٹ) 01، خیبر پختونخوا: دیر(اپر 13، لوئیر 04)، ، کشمیر:راولاکوٹ 05، گڑھی دوپٹہ 04،گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، سبی 47، دادو ا وردالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close