موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ! محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بارشوں کا رواں سال کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے کو، شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشیں ہونے کا الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں 16 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، 17 تا 19 جون کو کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 جون کو سکھر سمیت بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی میں شروع ہونے والا مون سون جلد شروع ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سیزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔

close